اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی نے یمن بارڈر پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے ساتھ ہونے والی جھڑپ کے دوران اپنے تین فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں کے نام احمد بن ترکی الرشیدی، علی بن محمد حکمی اور عبداللہ بن علی حمدی بتائے گئے ہیں۔
اس رپورٹ میں سعودی اہلکاروں کی ہلاکت کی تفصیلات نیز وقت نہیں بتایا گیا ہے۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار کمیٹیاں گزشتہ تین سال سے سعودی متجاوزین کیخلاف برسرپیکار ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲